گورنر سندھ کا کشمور میں 4 سالہ بچی سے گینگ ریپ کا سخت نوٹس، ایک ملزم گرفتار

Published on November 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 260)      No Comments

کراچی(یواین پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کشمور گینگ ریپ واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔سندھ کے علاقے کشمور میں 4 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جس نے ہر شہری کو لرزا کر رکھا دیا۔ کراچی کی رہائشی تبسم بی بی کو نوکری کا جھانسہ دے کر کشمور لے جایا گیا جہاں پہلے اس کے ساتھ اور پھر اس کی 4 سالہ بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی۔ معصوم بچی پر وحشیانہ اور بہیمانہ تشدد کیا گیا کہ اس کے پیٹ کی آنت بھی نکل آئی، اس کے دانت توڑ دیے گئے، گلا دبایا گیا اور سر کے بال بھی کاٹ دیے گئے۔ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ نے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمور واقعہ بہت تکلیف دہ ہے، واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم رفیق ملک کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ خیراللہ بگٹی سمیت مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔اس واقعے کا کشمور تھانے میں اغوا اور جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم رفیق نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题