امریکا: سیاسی تناؤ میں شدت، سپریم کورٹ کے باہر ٹرمپ کے حامی اور مخالفین آمنے سامنے

Published on November 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 142)      No Comments

واشنگٹن: (یواین پی) ٹرمپ کے ہزاروں حامیوں نے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے، متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔۔ سپریم کورٹ کے باہر بھی ٹرمپ کے حامی اور مخالف آمنے سامنے آ گئے۔امریکا میں صدارتی انتخابات کے بعد سیاسی تناؤ میں مزید شدت آ گئی، ایری زونا میں ٹرمپ کے حامیوں نے مظاہرہ کیا جس کے دوران متعدد مظٓاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوسری جانب جوبائیڈن نے اپنی انتظامیہ کےلیے مشاورت شروع کردی ہے۔واشنگٹن میں سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر صدر ٹرمپ کے حامی اور مخالفین آمنے سامنے آ گئے، ایک دوسرے کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔ہاتھا پائی بھی ہوئی جس پر پولیس اہلکاروں نے بیچ بچاؤ کرایا۔کیپٹل ہل کےسامنے بھی ہزاروں مظاہرین جمع ہو گئے، پرچم اور بینرز اٹھائے مظاہرین ڈرم بجاتے رہے۔ ریاست ایری زونا کے شہر فینکس میں ریپبلکنز کارکنان مرکزی چوک میں جمع ہوئے جنہوں نے ٹرمپ کی حمایت میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، پولیس نے قانون کی خلاف ورزی پرمتعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes