کراچی(یواین پی)معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی بیٹی میرا انصاری ایک بار پھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔اداکارہ وماڈل میرا انصاری نے انسٹا گرام پر اپنی شادی کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ کسی پرفضا مقام پر شادی کا لباس زیب تن کئے اپنے شوہر کا ہاتھ تھامیں مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اُن کی یہ شادی نیو یارک میں انجام پائی جس میں صرف اُن کے خاندان والوں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔میرا انصاری کی شادی کی پوسٹ پر شوبز شخصیات نے بھی انہیں مبارکباد دی۔ مومل شیخ نے لکھا کہ بہت بہت مبارک، میری طرف سے آپ دونوں کو بہت سارا پیار اور دعائیں۔ماڈل ونیزہ نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کے لئے بہت خوش ہوں، میری جانب سے نیک تمنائیں او ڈھیر سارا پیار۔گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی لکھا کہ شادی بہت بہت مبارک، زندگی کے نئے سفر کے لئے میری طرف سے بہت ساری دعائیں۔میرا انصاری نے شادی کی پوسٹ سے قبل اپنے بچوں کے ہمراہ بھی اسی مقام سے لی گئی یادگار تصویر شیئر کی جس میں وہ بچوں کے ساتھ لطف اندوز ہوتی نظر آرہی ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ میرے بچے میرا پیار، میری طاقت ہیں۔