لاہور(یواین پی)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ شکست تسلیم کرنے کیلئے بھی ظرف کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ بدترین شکست کے بعداپوزیشن مانے نہ مانے، گلگت بلتستان کے عوام نے فیصلہ عمران خان کے حق میں سنادیاہے!۔ان کاکہناتھا کہ مستردشدہ راجکماری اور بلاول تاریخی شکست پرماتم کناں ہیں،کوئی ان کو سمجھائے کہ صرف وہی الیکشن شفاف نہیں ہوتاجس میں آپ جیتیں!،اب حوصلہ کرو؛ووٹ کو عزت دو!۔