میمن ویلفیئر سوسائٹی کاعبدالستار ایدھی کی چوتھی برسی پر خراج عقیدت

Published on November 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 211)      No Comments

 جدہ( زکیر احمد بھٹی)میمن ویلفیئر سوسائٹی کے صدر عرفان احمد کونسا والا نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے بتایا کہ کرونا وائرس کے دوران سوسائٹی نے کمیونٹی کی خدمت انجام دی۔میمن سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل طیب موسانی نے عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کو دنیا سے رخصت ہوئے 4 سال ہو گئے ہیں۔ لیکن ان کا نام انسانیت کی خدمت کے حوالے ہمیشہ زندہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی اس درویش سے ملا تو اس نے کہا کہ وہ دنیا کے سربراہوں سے ملنا بھول گئے۔ ان جیسا انسانیت کی خدمت کرنے والا مشکل سے ہی پیدا ہو گا۔ مہمان خصوصی قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے میمن سوسائٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی کو کو خدمت کرنے کا راستہ ان کی والدہ نے دکھایا اور انہوں نے اس پر دم تک عمل کیا۔میمن سوسائٹی ہر سال عبدالستار ایدھی ایوارڈ اپنے ممبران کو انسانی خدمت پر دیتی ہے اس سال یہ ایوارڈ شعیب سکندر کو دیا گیا تقریب سے اشفاق بدایونی نے ایدھی کی خدمات پر تقریر کی میمن ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست محمد اسماعیل بدی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا جبکہ سراج میمن نے نظامت کی تقریب میں کروناء وائرس کے دوران خدمات انجام دینے والے ممبران کو اسناد پیش کی گئیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes