بجرنگی بھائی جان کی ’منّی‘ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، مداح حیران

Published on November 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 205)      No Comments

ممبئی (یواین پی) بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کی مقبول ترین فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ میں منی کا کردار ادا کرنے والی چھوٹی بچی اب بڑی ہوگئی ہے جس کی تصویروں کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔سال 2015 میں فلم ’بجرنگی بھائی جان‘میں اپنی اداکاری سے سامعین کے دلوں میں گھر کرنے والی چائلد فلم اسٹار ہرشالی ملہوترا نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن کو دیکھنے کے بعد اٴْن کے مداح دنگ رہ گئے ہیں کیونکہ ہرشالی 7 سال کی تھیں جب وہ بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں جبکہ اب وہ 12 سال کی ہوگئی ہیں۔ہرشالی نے ہندو تہوار دیوالی کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویریں پوسٹ کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر ہر جگہ وائرل ہوگئی ہیں۔چائلڈ فلم اسٹار کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویروں میں اٴْنہوں نے سٴْرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، ایک تصویر میں وہ رنگولی بناتی نظر آئی ہیں جبکہ اگلی تصویر میں اٴْن کے ہاتھ میں دیا ہے۔’بجرنگی بھائی جان‘کی مٴْنّی نے 4 گھنٹے قبل بھی اپنی نئی تصویریں انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں جن میں اٴْنہوں کالی جینز اور گلابی ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے۔ہرشالی نے تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ’وہ آج کل اپنی چھٹیاں گٴْزار رہی ہیں۔‘’بجرنگی بھائی جان‘کی مٴْنّی کی تصویریں دیکھ کر اٴْن کے مداح حیران رہ گئے ہیں اور جگہ جگہ سوشل میڈیا پر اٴْن کی تصویروں کو بڑی تعداد میں شیئر بھی کیا جارہا ہے جبکہ اٴْن کی تصویروں پر اب تک لاکھوں میں لائکس بھی آچکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes