کورونا کی دوسری لہر ، مزید 36 افراد جان کی بازی ہار گئے

Published on November 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) کورونا وائرس کی دوسری لہر میں مزید 36 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 36 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ جس کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 ہزار 561 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 738 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 12 ہزار 893، سندھ میں ایک لاکھ 59 ہزار 752، خیبر پختونخوا میں 43 ہزار 259، بلوچستان میں 16 ہزار 642، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 494، اسلام آباد میں 25 ہزار 719 جبکہ آزاد کشمیر میں 5 ہزار 806 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 50 لاکھ 98 ہزار 291 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 909 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 27 ہزار 542 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 517 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کے سبب دنیا میں 5 کروڑ72لاکھ 36 ہزار335 افراد متاثر اور13 لاکھ 65 ہزار634 اموات ہوئی ہیں۔ اب تک کورونا کے 3 کروڑ 97 لاکھ 22ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 61 لاکھ 47 ہزار زیرعلاج ہیں۔کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 58 ہزار333اموات اور ایک کروڑ 20 لاکھ 70 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019ء کو رجسٹر ہوا تھا۔21 مئی کو کیسز کی تعداد50 لاکھ ہوگئی۔27 جون کو کیسز نے ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔ 9 اگست کو دنیا بھر میں کورونا کیسز دو کروڑ ہوگئے۔ 16 ستمبر کو کورونا نے تین کروڑ کا سنگ میل عبور کیا۔ 17 اکتوبر کو کیسز کی تعداد چار کروڑ سے بڑھ گئی۔ 7 نومبر کو کیسز نے 5 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog