پی ٹی آئی سعودی عرب کے صدر عقیل آرائیں کی رضوان وڑائیچ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

Published on November 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 169)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی )پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے صدر عقیل آرائیں نے پی ٹی آئی کے انفارمیشن سیکرٹری رضوان وڑائیچ کے اعزاز میں الوداعی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی ۔ رضوان وڑائیچ سعودی عرب سے مستقل واپس پاکستان جارہے ہیں تقریب سے سنیئر سیاست دان اور پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری شہباز نے رضوان وڑائیچ کی پارٹی اور کمیونٹی کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو متحد ہو کر کام کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے باہر ہمیں سیاسی وابستگی سے ہے کر پاکستانیوں کی خدمت کرنے چاہئے۔ چوہدری شہباز نے رضوان کو مستقل پاکستان منتقلی پر ان کی کامیابی کی دعا کی۔ عقیل آرائیں نے کہا کہ انفارمیشن سیکرٹری کے حوالے سے رضوان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے پارٹی کو متحد رکھنے اور ہمارے درمیان مفاہمت کی سیاست پر زور دیا ہے۔ رضوان وڑائیچ مے سب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پارٹی ورکرز کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کی خدمت بھی اپنا فرض سمجھ کر ادا کرتے رہے ہیں۔ دیگر مقررین میں اظہر وڑائیچ۔ بلو شیر۔ امجد گجر۔ رانا طاہر رشید۔ چوہدری منیر۔ امتیاز۔ شہباز بھٹی۔ مہر اعجاز اور عامر سجاد ورک نے بھی رضوان کی خدمات کو سراہا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog