کورونا کی دوسری لہرجون کی طرح شدت اختیار کررہی ہے، ڈاکٹرثاقب انصاری

Published on November 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

لاہور(یواین پی) ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہرجون کی طرح شدت اختیار کررہی ہے، کراچی میں مریضوں کیلئے آئی سی یو میں جگہ کم پڑ رہی ہے، جون والا ماحول پھر پیداہورہا ہے، بیماری نظر آنا شروع ہوگئی ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کیسز کے مریضوں کیلئے آئی سی یو میں جگہ کم پڑ رہی ہے، جون والا ماحول پھر پیداہورہا ہے، اب فون کالز آتی ہیں کہ وینٹی لیٹر دلا دیں۔بیماری نظر آنا شروع ہوگئی ہے، ہفتے دس دنوں میں بیماری نظر آرہی ہے، بیماری کی علامات میں مخصوص بخار ،سونگھنے کی حس ختم ہوجاتی ہے، گلے میں تکلیف اور آواز کا تبدیل ہونے کے ساتھ سر کے بیک پر زبردست تکلیف ہوتی ہے۔ماہر وبائی امراض ڈاکٹر جواد اصغر نے کہا کہ پاکستان میں26 فروری میں پہلا کیس رپورٹ ہوا، گرمی کے موسم میں کیسز رپورٹ ہوئے ، پاکستان میں اتنی تباہی نہیں آئی جتنی سرد ممالک میں پھیلی، اب کورونا سردی کے موسم میں زیادہ پھیل رہا ہے، کورونا کی دوسری لہر چار ہفتے قبل شروع ہوچکی ہے، اب ہمیں معلوم ہے ، وائرس سردی میں زیادہ پھیلتا ہے، ہماری عادت ہوتی ہے کہ کھڑکیاں دروازے بند کرکے بیٹھ جاتے ہیں جس سے وائرس مزید پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog