پورٹ لینڈ میں سیاہ فام شخص کا قتل،کمرشل بینک اور سپراسٹورکو آگ لگا دی گئی

Published on November 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

پورٹ لینڈ (یواین پی) امریکہ میں لگائی گئی نسل پرستی کی آگ اب شدت اختیار کر چکی ہے۔آئے روز کسی نا کسی ریاست میں کسی سیاہ فام کا قتل کر دیا جاتا ہے اور اس کے ردعمل میں مظاہرے پھوٹ پڑتے ہیں۔صرف امریکہ ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی سیاہ فاموں کے ساتھ ایسا ہی سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔گزشتہ سے پیوستہ روز برازیل میں بھی ایک ایسا ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک گورے سکیورٹی گارڈ نے سیاہ فام شخص پر تشدد کرنے کے بعد اسے گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔اور اب ایسا ہی ایک واقعہ امریکی ریاست پورٹ لینڈ میں بھی پیش آیا ہے۔امریکی ریاست پورٹ لینڈ اس وقت جنگ کا منظر پیش کر رہی ہے کہ سیاہ فام شخص کے قتل پر مظاہرے پھوٹ پڑے اور مشتعل مظاہرین نے دنگے فساد کے ساتھ ساتھ سپر اسٹور میں گھستے ہوئے توڑ پھوڑ کرنے کے ساتھ آگ بھی لگا دی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کے واقعہ کے بعد لوگ اکٹھے ہوئے اور انہوںنے منصوبہ بندی کے تحت احتجاج کرتے ہوئے کمرشل بینکوں اور بنیادی ضرورت کی اشیاءکا حامل سپر اسٹور پر حملہ کیااور لوٹ مار کرنے کے بعد آگ لگا دی۔ ان مظاہرین نے سیاہ رنگ کا لباس پہنا ہوا تھااور شناخت چھپانے کے لیے چہرے پر ماسک اور سر پر ہیلمٹ چڑھا رکھے تھے۔مشتعل مظاہرین نے بینکوں پر اس وقت حملہ کیا جب ملازمین اندر موجود اور کام میں مصروف تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy