نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل

Published on November 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 159)      No Comments

کرائسٹ چرچ(یوا ین پی)نیوزی لینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں موجود پاکستانی کرکٹرز کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ مکمل کرلی گئی۔ تمام کھلاڑیوں کے انفرادی طور پر کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل کیے گئے۔ کوویڈ ٹیسٹنگ رپورٹ کو منظر عام پر نہیں کیاجائے گا۔نیوزی لینڈ حکومت کے کوویڈ ایس او پیز کے مطابق تمام کھلاڑیوں اور مینجمنٹ اسٹاف کے 14 روز میں تین کوویڈ ٹیسٹ ہوں گے۔ پہلی کوویڈ ٹیسٹ رپورٹس منفی آنے پر 3 روزہ آئیسولیشن کے بعد کھلاڑیوں کو بائیو سکیور ماحول میں گروپس میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme