واشنگٹن: (یواین پی) دنیا بھر کے صارفین میں مقبول ایپ سنیپ چیٹ نے اپنے صارفین پر ڈالروں کی بارش کرنے کا پروگرام بنا لیا، جن صارفین کی ویڈیوز وائرل ہونگی ان کے درمیان روزانہ 10 لاکھ ڈالر کی بڑی رقم تقسیم کی جائے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق سنیپ چیٹ کی جانب سے یہ اقدام بظاہر چین کی مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ سنیپ چیٹ سمیت دیگر تمام کمپنیاں ٹک ٹاک کی بین الاقوامی مقبولیت اور کاروبار میں اربوں ڈالرز کی ترقی کی وجہ سے پریشان ہیں۔خیال رہے کہ امریکا کی میسجنگ ایپ سنیپ چیٹ کو چینی کمپنی ٹک ٹاک سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ اسے مارکیٹ میں سخت جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے۔ اسی سلسلے میں اس نے اپنے صارفین کو بڑی لالچ دیتے ہوئے ان میں روزانہ لاکھوں روپے ڈالرز کی رقم بانٹنے کا اعلان کیا ہے۔تاہم اس پروگرام میں حصہ لینے کیلئے بالغ ہونا ضروری ہے، بچے اس میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔ جس صارف کی ویڈیو کو پسندیدگی سے دیکھا جائے گا کمپنی اسے شارٹ لسٹ کرکے ایک الگ فولڈر میں ڈالتی رہے گی۔ اس کا دیگر ویڈیوز سے مقابلہ ہوگا، ان میں سے جن ویڈیوز کو زیادہ لوگ دیکھیں گے، ان کے صارین روزانہ 10 لاکھ ڈالرز تقسیم کر دیئے جائیں گے۔