وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے نائجر پہنچ گئے

Published on November 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 132)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیر خارجہ او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے نائجر پہنچ گئے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کانفرنس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر دیگر وزرائے خارجہ سے بات ہوگی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود بھی اجلاس سے خطاب کرینگے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے شرکاء کو آگاہ کیا جائےگا۔ اجلاس میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ امریکہ، مشرق وسطیٰ اور عالمی منظر نامے میں ہونیوالی تبدیلیوں پر پاکستان کا موقف پیش کیا جائیگاوزیر خارجہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اور مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کرینگے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں بربریت کیخلاف آواز اٹھانے کیلئے او آئی سی مناسب فورم ہے، کانفرنس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر دیگر وزرائے خارجہ سے بات ہوگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy