اپوزیشن جماعتوں کا کورونا پر سیاست کرنا المیہ ہے: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

Published on November 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا کورونا پر سیاست کرنا المیہ ہے، انہوں نے پہلے بھی اہم تر قومی مسئلے پر سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کی، قوم وبا کے باوجود منفی سیاست کرنے والوں کو معاف نہیں کرے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے عوام کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کورونا وباء میں عوام کوتنہا نہیں چھوڑا، اپوزیشن رہنما مشکل کی گھڑی میں عوام کو اکیلا چھوڑ کر صرف بیان داغنے تک محدود ہیں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا اپوزیشن جماعتوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں، یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر قومی مسئلے پر اکٹھا ہونے کا ہے، کورونا کے باعث دنیا بدل گئی لیکن بدقسمتی سے پاکستانی اپوزیشن کی منفی سیاست نہیں بدلی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog