پی ٹی آئی رہنما محمد افضل چیمہ کا عبدالقیوم خان کے اعزاز میں عشائیہ

Published on November 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما محمد افضل چیمہ کوآرڈینیٹر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے عبدالقیوم خان سابق صدر اور پارٹی عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔ تقریب کی صدارت چودھری محمد شہباز سابق وفاقی وزیر نے کی جبکہ نظامت کے فرائض انجم اقبال وڑائچ نے ادا کئے ۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبدالقیوم خان کی پارٹی کے لئے بے شمار خدمات ہیں اور پارٹی سے مطالبہ کیا کہ انکی بنیادی رکنیت فی الفور بحال کی جائے ۔ چودھری شہباز اور مہمان خصوصی عبدالقیوم خان نے پارٹی ورکرز پر زور دیا کہ وہ عمران خان کے نظریے کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش کریں ۔
تقریب کے آخر میں چودھری محمد افضل چیمہ نے مہمان خصوصی سمیت تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔
اس موقعہ پر انجم اقبال وڑائچ، رانا طاہر رشید، تنویر صدیق خان، ناصر حسن اور دیگر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ انور انجم ، ریاض شاھین آفریدی، چودھری ظہیر احمد، زاہد محمود اعوان ،شہباز اختر بھٹی، عبدالرحمن کمبوہ، اعجاز مہر، عامر سجاد ورک، خالد چیمہ، محمد عظیم آرائیں، چودھری منیر، چودھری اکرم، محسن رفیق، عنصر اقبال مغل، ملک سجاد، و دیگر عہدیداران نےبھی پروگرام میں شرکت کی ۔ جبکہ پاکستان جرنلسٹ فورم کی طرف سے۔ زکیر احمد بھٹی خالد نواز چیمہ محمد عدیل محمد عدیل جٹ نے پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog