ممبئی (یواین پی) بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنی نئی فلم ’’ راگنی ایم ایم ایس ‘‘ کی تشہیر کیلئے نیپال پہنچ گئیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈ اداکارہ سنی لیون فلم ’’ راگنی ایم ایم ایس ٹو ‘‘ کی تشہیر کیلئے نیپال کے شہر کھٹمنڈو پہنچ گئیں ہیں جہاں وہ اپنی فلم کی تشہیر کرینگی ۔ اداکارہ نے ٹوئٹر پر مداحوں کیلئے پیغام میں کہا کہ نیپال پہنچ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ وہ فلم کی تشہیر کا بھی جلد آغاز کر دینگی۔ فلم رومانوی اور ہارر موضوع پرمبنی ہے ۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ساحل پریم ، پراوین ڈباس ، سندھیا مریدال اور انتیا حسانان دانی شامل ہیں۔ فلم 21مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔