افتتاحی تقریب میں پروڈیوسر رمضان خان،علی اصغر،چوہدری شاہد اقبال ڈھلوکی شرکت
لاہور(یواین پی) کورونا کے باعث شوبز انڈسٹری بدحالی کا شکار ہے مگر اس مشکل گھڑی میں انڈسٹری سے وابستہ افرادکے حقوق کی جنگ لڑنے والے قابل احترام ہیں کیونکہ اگر ہم ان قابل احترام شخصیات کی قدر نہیں کرینگے تو پھر بدحالی کاشکار انڈسٹری مزید تنزلی کی جانب بڑھ جائے گی ان خیالات کا اظہار معروف اداکار ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے الحمراکلچرل کمپلیکس ہال نمبر دو میں ڈرامہ ”ہوم ورک “ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اور ساتھ ہی آنے والے معززمہمانوں کابھی شکریہ ادا کیاپروڈیوسر رمضان خان،علی اصغر،چوہدری شاہد اقبال ڈھلو،عرفان علی،اکبر بٹ اورفیصل ثناءاللہ نے خصوصی طور پر شرکت کی افتتاحی تقریب میں شوبز سے منسلک افراد نے بھی شریک ہوئے۔