منفرد خداداد صلاحیتوں کا مالک طاقتور پاکستانی نوجوان

Published on December 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 184)      No Comments

لاہور(یواین پی) ارشد نامی اس نوجوان کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔ سخت محنت اور روزانہ ورزش نے اسے سخت جان اور طاقتور بنا دیا ہے۔ارشد تارڑ نامی اس نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ ناصرف مقامی بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنے فن کا جوہر دکھانا چاہتا ہے۔اس نوجوان نے سخت ورزش کا آغاز 10 سال پہلے کیا تھا۔میڈیاسے گفتگو می٘ں اس نے بتایا کہ اسے یہ شوق بچپن سے ہی تھا۔ میں روزانہ کئی گھنٹے ورزش کرتا ہوں۔ میں نے مقامی سطح پر کُشتی کے مقابلوں میں کئی انعامات جیتے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ میں عالمی مقابلوں میں بھی شرکت کروں۔ارشد کے والد احسان اللہ تارڑ نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “میں بیرون ملک ملازمت کے دوران اپنے بیٹے کے وڈیو کلپس دیکھ چکا تھا البتہ یہ پہلا موقع ہے کہ میں اسے اپنی آنکھوں کے سامنے طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔ مجھے مسرت اور فخر محسوس ہو رہا ہے مگر مجھے ارشد کے ٹریکٹر کو اٹھا کر روکنے پر تشویش ہے کہ اسے کوئی نقصان نہ پہنچ جائے۔ اس کے سوا دیگر ورزشوں اور مظاہروں پر میں اس کو سپورٹ کرتا ہوں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes