سینئر جرنلسٹ محمد عمران سلفی کوقتل کی دھمکیاں دینے والے با اثر افراد کے خلاف مقدمہ درج

Published on December 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 175)      No Comments

قصور ( یواین پی /نعیم احمد رشید)حبیب آباد پریس کلب کا مذمتی اجلاس سینئر جرنلسٹ محمد عمران سلفی کوقتل کی دھمکیاں دینے والے با اثر افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق صدر پریس کلب محمد عمران سلفی کوقتل کی دھمکیاں دینے والے با اثر افراد کے خلاف مقدمہ درج ہو گیا ہے وجہ عناد یہ ہے کہ المکہ سٹی کے خلاف خبریں شائع کرنے پر صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) محمد عمران سلفی اور اس کے ساتھیوں کو قتل کرنے اور پریس کلب پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دی جس پر ضلع بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج ہے سینئر جرنلسٹ محمد عمران سلفی نے کہا کہ مجھے ،میرے کسی صحافی دوست کا کسی قسم کا نقصان ہوا یا پریس کلب پر حملہ ہواتو اس کے ذمہ دار عمرحیات بلوچ ، محمد ندیم ، منور حسین ، شوکت حسین اور شہاب الدین ہوں گے، ملزمان انتہائی با اثر ہیں ، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج،ڈی پی او قصور ودیگر اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes