پشاور(یواین پی)گل نواز اسپتال کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فاروق کورونا سے جاں بحق ہوگئے۔پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے جاری کردہ مطابق بنوں کے گل نواز اسپتال کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فاروق کورونا سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق گزشتہ چند روز سے پشاور کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا کہناہے کہ صوبے میں اب تک 40 ہیلتھ ورکرز اور 25 ڈاکٹرز کورونا سے جاں بحق یوچکے ہیں لیکن صوبائی حکومت نے اب تک کسی بھی جاں بحق ملازم کو نہ تو شہدا پیکیج دیا ہے اور نہ ہی ہیلتھ ملازمین کو کورونا رسک الاؤنس دیا ہے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر زیادہ جان لیوا ثابت ہورہی ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کزشتہ 2 روز میں 141 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔