معروف شاعر استاد دامن کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 36 برس بیت گئے

Published on December 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پنجابی کے معروف شاعر استاد دامن کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 36 برس بیت گئے 3دسمبر جمعرات کو کو ان کی یاد میں برسی منائی جائے گی اس سلسلے میں ادبی حلقوں کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں استاد دامن کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔استاد دامن 9فروری 1911ء کو لاہور میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام چراغ دین تھاجبکہ دامن ان کا تخلص تھا۔ استاد دامن کا تعلق غریب گھرانے سے تھا انہیں شاعری کا شوق بچپن سے ہی تھا استاد دامن پنجابی زبان کے ایسے قادر الکلام شاعر تھے جن کا کلام کتابی صورت میں بھی دستیاب ہے لیکن ان کی شاعری عوام کو آج بھی یاد ہے اس لیے انہیں عوامی شاعر کا لقب دیا گیا تھا استاد دامن کی سب سے بڑی خوبی اس ن کی فی البدیہہ شعر گوئی تھا استاد دامن کی شاعری میں تصوف،لوک رنگ،سیاست اور دنیا کے دیگر موضوعات کا ہر رنگ ملتا ہے۔معروف ترقی پسند شاعر فیض احمد فیض مرحوم بھی استاد دامن کے مداحوں میں شامل تھے۔ استاد دامن نے فلموں کیلئے بھی گیت لکھے ان کے پنجابی زبان کایہ گیت ” نہ میں سونے دی نہ چاندی دی میں پیتل بھری پرات،مینوں دھرتی قلعی کرادے میں نچاں ساری رات “ بے حد مقبول ہوا۔استاد دامن 3دسمبر 1984ء کو انتقال کر گئے تھے آج استاد دامن کو ہم سے بچھڑے تیس برس بیت گئے ہیں مگر ان کی یاد آج بھی ان کے شعروں کی شکل میں زندہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes