لاہور: (یواین پی) آئی سی سی نے دہائی کی ون ڈے ٹیم کے لیے نامزدگیاں جاری کر دی ہیں، پاکستانی 5 کھلاڑی بھی فہرست میں شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک دہائی کی ون ڈے ٹیم کیلئے نامزدگیاں جاری کردیں۔ مینز اور ویمن ٹیموں کیلئے پاکستان سے 5 کھلاڑیوں کو ممکنہ پلیئرز کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے امسال دہائی کے بہترین کھلاڑیوں کے ایوارڈز کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے انفرادی ایوارڈز کی 10 کیٹگریز کا اعلان پہلے ہی ہوچکا ہے۔اب ون ڈے ٹیم آف دی ڈیکیڈ کیلئے بھی نام سامنے آگئے ہیں۔ دہائی کی بہترین ون ڈے ٹیم میں شمولیت کیلئے پاکستان سے 3 امیدوار سامنے آئے ہیں، سابق کپتان اور موجودہ ہیڈ کوچ مصباح الحق، سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ اور ’دوسرا‘ کی گیند کرنے والے سعید اجمل شامل ہیں۔خواتین کی ون ڈے ٹیم آف دی ڈیکیڈ میں بھی پاکستان سے دو نامزدگیاں ہیں، پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر اور جویریہ خان ٹیم آف ڈیکیڈ میں شمولیت کی امیدوار ہیں۔