آج جس مقام پر ہوں، مانی کی بدولت ہوں : حرامانی

Published on December 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments

لاہور (یواین پی) اداکارہ حرامانی نے کہا کہ وہ آج جس مقام پر ہیں ،اپنے شوہر اداکار مانی کی بدولت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ان کے شوہر کی سپورٹ نہ ہوتی تو وہ آج اداکار نہ ہوتیں اور انہوں نے ہمیشہ اداکارہ کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں جب بھی کسی پراجیکٹ کی آفر ہوتی ہے تو وہ مانی سے لازمی مشور ہ کرتی ہیں اور ان کی مرضی کو ترجیح دیتی ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ وہ اس نظر یے کی قائل ہیں کہ ایک لڑکی کو شادی کے بعد اپنے شوہر کو برتری دینی چاہیے اور جب کوئی بیوی ایسا کرتی ہے توشوہر بھی اس کو ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شادی کا رشتہ پیار سے زیادہ عزت پر مبنی ہوتا ہے اور جہاں عزت ہوتی ہے وہاں پیار خودبخود اپنی جگہ بناتا ہے ۔ حرا مانی نئی ڈرامہ سیریل ’’محبتیں چاہتیں‘‘ میں اداکار جنید خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes