جدہ (زکیراحمد بھٹی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سعودی عرب کے صدر ملک منظور اعوان الریاض سے دمام جاتے ھوے کار حادثہ الحمدللہ وہ بالکل محفوظ رہے پاکستان جرنلسٹس فورم جدہ کے ایک وفد نے صدر پاکستان جرنلسٹ فورم خالد نواز چیمہ اور اپنے سینئر ساتھیوں زکیر احمد بھٹی محمد عدیل کے ساتھ ملک منظور اعوان کی رہائش گاہ پر پہنچے خیریت دریافت کی اور اپنے فورم کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ملک منظور اعوان نے بھی پاکستان جرنلسٹ فورم کے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک تمناو¿ں خواہشات کا اظہار کیا پاکستان جرنلسٹس فورم کے صدر خالد نواز چیمہ اور انکی ٹیم سے بات کرتے ہوئے ملک منظور اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان جرنلسٹس فورم پاکستان کمیونٹی میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے جسے کمیونٹی قدر نگاہ سے ناصرف دیکھتی ہے بلکہ صحافت میں پاکستان جرنلسٹ فورم کا اپنا ایک مقام ہے