قومی شاہراہ پر اختر آباد کے قریب کیری ڈبہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا

Published on December 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 156)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی )قومی شاہراہ اختر آباد کے قریب کیری ڈبہ کو الٹنے کی وجہ سے آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیمیں نے بروقت ریسپانس کر کے آگ پر قابو پا لیا۔ تفصیل کے مطابق قومی شاہراہ پر اختر آباد کے قریب کیری ڈبہ تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گیا۔ کیری ڈبہ الٹنے کی وجہ سے اس میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 رینالہ خورد کی ایمبولینس اور فائر وہیکل فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ حادثہ میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes