ہارون آباد اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھر مار، راہگیروں کے لیے عذاب بن گئے
Published on March 24, 2014 by admin ·(TOTAL VIEWS 963) No Comments
ہارون آباد(یواین پی)ہارون آباد اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھر مار،کتوں کے غو ل کے غول گلیوں ،سڑکوں اور محلوں میں دن رات کے مختلف اوقات میں راہگیروں کے لیے عذاب بن گئے ،خواتین بوڑھے اور بچوں کے لیے گھروں سے باہر نکلنا محال ہو گیا آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ،شہریوں اور دیہاتیوں کا مطالبہ ،ہارون آباد اور نوحی چکوک ،148سکس آر،147سکس آر،93سکس آر ،86فائیو آر ،ٹبہ نولاں مولاں ،73فورآر ،74فور آر،72فور آر سمیت دیگر چکوک میں مقیم افراد کے لیے آوارہ کتوں کی بھر مار ایک عذاب اور خوف کی طرح چھا چکی ہے جس سے عوام کے اندر عدم تحفظ کا احساس بہت بڑھ گیا ہے آوارہ کتوں کی تلفی کی مہم چند سال پہلے تک مستقل بنیادوں پر چلائی جاتی تھی مگر اب اس قسم کے اقدامات ناپید ہو چکے ہیں اور کتوں کی تلفی کے لیے بھر پور مہم چلانے کی ماضی کی روایت کو نظر انداز کر کے عوام کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے ۔مطلوب اقبال ،محمد احمد رضا ،انعام الحق ،چوہدری تنویر ،ذیشان چوہدری ،محمد ناصر ،بابر حسین،چوہدری کاشف ،محمد عدنان ،محمد نعیم ،عبد الستار اور محمد یونس کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کی اس قدر بہتات اور بھر مار ہے کہ دن اوررات کے وقت سڑکوں ،گلیوں اور محلوں میں ان کے غول کے غول گھومتے نظر آتے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ ہارون آبادکی سڑکوں پر کتا راج قائم ہو گیا ہے جو بچوں ،خواتین اور بوڑھے افراد کے لیے بالخصوص بہت زیادہ خوف و ہراس کا سبب ہے کمسن بچے گھروں سے باہر نکلتے ہوئے گھبراتے ہیں جبکہ سڑکوں پر کتوں کے ستائے ہوئے بچوں کو خوفزدہ کرنے والی چیخیں روز مر ہ کا معمول بن چکی ہیں آوارہ کتوں کی اس بھر مار کی کیفیت نے عوام کے اضطراب اور اذیت کو جنم دیا ہے ۔عوام کا کہنا ہے کہ آوارہ کتے اس خطرے کا سبب ہیں جس سے ہماری زندگی تلپٹ ہو چکی ہے آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے بھر پور اور موثر کتا تلفی مہم چلائی جائے ۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 150
Related
Weboy