قومی کرکٹر بابر اعظم کی گرل فرینڈ حامیزہ مختارکی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

Published on December 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments


لاہور(یواین پی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی گرل فرینڈ حامیزہ مختار پر نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کردیا ہے، کاہنہ کے قریب حامیزہ کی گاڑی پر موٹرسائیکل سوار وں نے فائرنگ کی، حامیزہ نے بتایا کہ پراپرٹی ڈیلر سے مل کر واپس آرہی تھی کہ گاڑی پر تعاقب کرنے والے افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، تاہم خاتون حملے میں بال بال بچ گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر جنسی زیادتی کے الزامات عائد کرنے والی ان کی گرل فرینڈ حامیزہ مختار پرقاتلانہ حملہ کردیا، حملہ آوروں نے خاتون کی گاڑی پر فائر کیے، تاہم مبینہ حملے میں خاتون بال بال بچ گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون حامیزہ مختار اپنی جائیداد کے سلسلے میں پراپرٹی ڈیلر سے ملنے کاہنہ آئی تھیں۔خاتون واپس جارہی تھیں کہ دو موٹرسائیکل سوار حامیزہ کی گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے پیچھے آرہے تھے۔ لیکن نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی کے قریب پہنچ کر جونہی اسلحہ نکالا، تو خاتون نے گاڑی بھگا دی۔ حامیزہ مختار نے اردوپوائنٹ کے رپورٹر برہان الدین سے گفتگو کرتے ہوئے واقعہ سے متعلق بتایا کہ میں پراپرٹی ڈیلر سے مل کر واپس آرہی تھی کہ دو لڑکے میرا پیچھا کررہے تھے، لیکن میں چلتی رہی، جیسے ہی میں نے گاڑی کو آہستہ کیا تو ایک گاڑی میں بابا مجھے گالیاں دینے لگ گیا کہ گاڑی کس طرح چلا رہی ہے، اسی دوران میری گاڑی پر فائرنگ کردی گئی، میں گاڑی کے نیچے چھپ گئی اسٹیئرنگ کو گھماتے ہوئے ہاتھ پر چوٹ لگ گئی۔جیسے ہی فائرنگ ہوئی تو لوگ رکے نہیں، لوگوں نے گالیاں دیں تو آدھے گھنٹے بعد پولیس پہنچی۔ ایک عینی شاہد نے کہا کہ میں نے دیکھا تو میڈم یہاں بیٹھی رورہی تھی ہم نے یہاں آکر ریسکیو1122پر اور 15پر کال کی، گاڑی پر بھی تین گولیاں لگی ہیں۔یاد رہے 28 نومبر کو لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامزہ مختار نے کہا تھا بابراعظم نے 2010ء میں انہیں ان کے گھر میں شادی کی پیش کش کی تھی لیکن دونوں خاندان متفق نہیں تھے۔ وہ 2011 میں بابر کے ساتھ کورٹ میرج کے لیے بھاگیں اور پھر گلبرگ اور پنجاب ہاؤسنگ سوسائٹی میں مختلف مکانوں میں رہائش پذیر رہیں،بابرنے حالات دیکھتے ہوئے مجھ سے شادی سے انکار کردیا۔ حامزہ کے مطابق انہوں نے سیلون پر نوکری کرکے حاصل ہونے والی تمام آمدنی بابراعظم کو دے دی تھی۔ بابر اعظم نے مجھے مارنے اور ڈرانے کی دھمکیاں دی ہیں، میری قانونی کاروائی کے بارے لیگل ٹیم بتا سکتی ہے، میں 10سال سے خاموش نہیں بلکہ 2017ء میں بھی پولیس اسٹیشن گئی، میری وہاں شکایت رجسٹرڈ تھی لیکن صلح اس لیے کی تھی کہ مجھے بابر اعظم سے حد زیادہ محبت ہے، محبت تھی تو میں اس حد تک گئی، بغیر لالچ تو کوئی کسی کے ساتھ اس طرح نہیں کرتا، میرا کوئی لالچ نہیں ، محبت کرنے والا ریکارڈ نہیں رکھتا، محبت تھی تو میں نے یہاں تک اس کا ساتھ دیا، میں بابر اعظم کے ایک پیسے کی روادار نہیں، میں سیلف میڈ خاتون ہوں، میں نے اس کیلئے بڑی محنت کی جدوجہد کی کہ یہ کسی مقام پر پہنچ جائے ، اس میں کوئی شک نہیں کہ اس نے بھی بڑی محنت کی ہے، وہ بڑا قابل پلیئر ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog