اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مریم نواز جلسوں کی ناکامی کے بعد لاہور کی سڑکوں پر کورونا پھیلا رہی ہیں، فضل الرحمان بے روزگار ہیں، سب ملکر حکومت کوگھر بھیجنے کا زور لگا رہے ہیں، اپوزیشن بتائے اگر جلسوں سے کورونا پھیلا تو ایف آئی آر کس پر کٹے گی؟ جلسے غیرقانونی اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں سیاسی معاشی صورتحال پرمشاورت کی گئی۔ وزیراعظم ترجمانوں کو پی ڈی ایم جلسے سے متعلق گائیڈ لائنز بھی دیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن جلسے کرکے تصادم چاہتی ہے لیکن حکومت اپوزیشن کو تصادم کا موقع نہیں دے گی، حکومت اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں بھی نہیں آئے گی۔حکومت ان کو جلسہ کرنے سے نہیں روکے، یہ لوگ مینار پاکستان پر 10جلسے کرلیں حکومت کو ان کو نہیں روکے گی، لیکن وہاں پر انتظامات کرنے والوں اور سروس دینے والوں کیخلاف مقدمات درج کریں گے۔یہ مجھے جانتے نہیں ، حکومت جاتی جائے احتساب پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کرپشن بچانے کیلئے لوگوں کی زندگی خطرے میں ڈال رہی ہے۔ہمیں عوام کی فکر ہے، مریم نواز جلسوں کی ناکامی کے بعد لاہور کی سڑکوں پر کورونا پھیلا رہی ہیں، ان کا خاندان باہر بیٹھا ہے جبکہ عوام کو استعمال کررہے ہیں۔اپوزیشن کے جلسے غیرقانونی اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، لاہور جلسے میں ملک بھر سے لوگوں کو بلایا گیا، تاکہ ملک بھر میں کورونا پھیل جائے، اپوزیشن بتائے اگر جلسوں سے کورونا پھیلا تو ایف آئی آر کس پر کٹے گی؟فضل الرحمان بے روزگار ہیں، ان کو خوف ہے حکومت چلتی رہی تو ان کے کارنامے سامنے آتے رہیں گے، سارے مل کر زور لگا رہے ہیں کہ حکومت چلی جائے اور یہ لوگ بچ جائیں۔