کراچی (یواین پی) پیپلز پارٹی کے علاوہ پی ڈی ایم میں شامل 10 جماعتیں اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کیلئے تیار ہو گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف تحریک میں پیپلزپارٹی کےعلاوہ پی ڈی ایم کی10جماعتیں فی الفور استعفوں کی حامی ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی بھی استعفے دینا چاہتی ہے لیکن فی الفور پیپلزپارٹی استعفوں کیلئے مناسب وقت کے انتظار پر زور دے رہی ہے۔پہلےمرحلےپرقومی اسمبلی سےاستعفےدینےکی تجویزہے پیپلزپارٹی کےعلاوہ پی ڈی ایم کی 10 جماعتیں فی الفور استعفوں کی حامی ہیں البتہ پیپلزپارٹی مناسب وقت کا انتظار کرے گی۔ اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استعفوں سےمتعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جمہوری طریقےسےصلاح و مشورے کے ساتھ چلتےہیں۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں لاہور جلسے کے انتظامی امور کا جائزہ لیاجائے گا جبکہ 27دسمبر کو بینظیربھٹو کی برسی کے پروگرام میں شرکت سے متعلق غور ہوگا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو وڈیولنک کےذریعےاجلاس میں شریک ہوں گے، مریم نواز، پرویز اشرف اور شاہدخاقان عباسی و دیگراجلاس میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کےدوسرےمرحلےکافیصلہ کیاجائےگا، اسلام آبادکی جانب لانگ مارچ اورپارلیمنٹ سےاستعفوں پرفیصلہ لیاجائےگا۔