لندن: (یواین پی) دنیا بھر میں بڑھتے ہوئےکورونا کیسز کے اثرات ایک مرتبہ پھر کھیلوں پر پڑنے لگے، مہلک وباء کے باعث انگلینڈ نے جنوبی افریقا کا دورہ ملتوی کر دیا۔انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد انگلش ٹیم نے دورہ جنوبی افریقا ملتوی کردیا ہے، پہلا ون ڈے 2 بار ری شیڈول کرنے کے بعد دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پہلی بار جنوبی افریقی کھلاڑی اور دوسری بار انگلش ٹیم کے کیمپ سے 2 پازیٹو کیس سامنے آئے۔انگلش کرکٹ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کیا گیا کہ دونوں کرکٹ بورڈز کی مشاورت سے دورہ ملتوی کیا گیا۔