سیاسی افراتفری پھیلا کر مملکت کو کمزور نہ کیا جائے چوہدری شہباز حسین

Published on December 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری شہباز حسین نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات اور بین الاقوامی سیاسی افق میں تبدیلیاں اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دیتیں کہ ملک میں سیاسی افراتفری پھیلا کر مملکت کو کمزور کیا جائے حالات اس بات کا مطالبہ کررہے ہیں کہ تمام فریق افہام تفہیم سے مملکت کو استحکام دینے کیلئے راہ نکالیں، ہم ایک جمہوری ملک ہیں اور سیاست ہوتی رہے گی، چوہدری شہباز گزشتہ رات پاکستان جرنلسٹس فورم کو اپنی جانب سے دئے جانے والے پرتکلف عشائیہ میں پی جے ایف کے اراکین سے بات کررہے تھے۔ انہو ں نے کہا کہ پی جے ایف کے اراکین سعودی عرب میں پاک سعودی دوستی کے فروغ اور کمیونٹی کے معاملات کو حکام بالا تک پہنچانے میں جو کردار ادا کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ چوہدری شہبا ز نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا برادر ملک ہے ہمیں اپنی سیاسی اختلاف پس پشت ڈال کر ایک بہترین پاکستانی ہونے کا ثبوت دینے کیلئے سعودی عرب کے قوانین کا بھرپور احترام کرتے ہوئے سعودی حکومت اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی درازی عمر کی دعا کرنا چاہئے سعودی عرب سے ہمارے لازوال رشتے ہیں۔ چوہدری شہباز نے اس موقع پر کہا کہ کمیونٹی کے معاملات کے حل کیلئے پاکستان جرنلسٹس فورم کے اراکین ہمیشہ مجھے اپنے ہمراہ پائیں گے۔ اس موقع پر پی جے ایف کے قائم مقام صدر خالد چیمہ نے چوہدری شہباز حسین کافورم اراکین کی جانب شکریہ ادا کیا ۔ چوہدری شہباز اور اراکین پی جے ایف نے اس موقع پر فورم کے سینئر رکن، سینئر صحافی خالد خورشید کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے انکی والدہ کیلئے دعائے مغفرت کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy