ریحام خان نے وزیراعظم کے قریبی دوست سے معافی مانگ لی

Published on December 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) ریحام خان نے وزیراعظم کے قریبی دوست سے معافی مانگ لی، گزشتہ برس سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں لگائے گئے الزامات غلط تھے، ریحام خان نے قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ریحام خان نے یوٹیوب پر اپنا ایک ویب چینل بنا رکھا جس پر ان کی جانب سے باقاعدگی سے پاکستانی سیاست سے متعلق تجزیہ دیا جاتا ہے۔ریحام خان کی جانب سے اپنے سابقہ شوہر وزیراعظم عمران خان اور ان کی حکومت پر اکثر شدید تنقید کی جا تی ہے۔ ریحام خان نے اپنے اسی چینل پر گزشتہ برس ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وزیراعظم کے دوست انیل مسرت پر کئی الزامات عائد کیے گئے تھے۔ان الزامات کے بعد انیل مسرت نے ریحام خان کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا تھا۔ اب ریحام خان نے قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے انیل مسرت سے معافی مانگ لی گئی ہے۔ریحام خان نے ایک معافی نامی بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ اپنے یوٹیوب چینل پر 6 دسمبر 2019 کو ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔ ویڈیو میں انہوں نے انیل مسرت کے بارے میں کچھ ریمارکس دیئے تھے، اور اسی دن اس ویڈیو کو اپنے یوٹیوب چینل سے ہٹادیا تھا۔ اب وہ اپنے ریمارکس پر انیل مسرت سے معذرت کرتی ہیں جس سے ان کی ذات، بزنس اور فلاحی کاموں کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہو۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme