سرفراز احمد میں گریم سمتھ، مائیکل کلارک، مصباح الحق سے زیادہ خوبیاں دیکھیں: آرتھر

Published on December 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 159)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرفراز احمد میں وہ خوبی دیکھی جو جنوبی افریقا کے سابق کپتان گریم سمتھ، آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک اور سابق پاکستانی کپتان مصباح الحق جیسے عظیم کپتانوں میں بھی نہیں تھی۔اپنے انٹرویو میں بات کو جاری رکھتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ سرفراز ایک بہترین لیڈر تھے، مجھے گریم سمتھ، مائیکل کلارک اور مصباح الحق کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے، یہ تمام اچھے لیڈرز تھے لیکن سرفراز میں ایک ایسی چیز تھی جو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔انہوں نے کہا کہ میدان میں سرفراز اپنی چلاتے تھے اور ڈسپلن قائم رکھتے تھے لیکن ان میں یہ خوبی تھی کہ وہ میدان سے باہر ڈریسنگ روم میں وہ انتہائی بردرانہ انداز میں کھلاڑیوں سے پیش آتے تھے۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ لوگوں نے دیکھا ہے کہ وہ میدان میں کس طرح پیش آتے ہیں لیکن لوگوں نے ڈریسنگ روم میں سرفراز کا دوسرا رخ نہیں دیکھا اور وہاں وہ ایک انتہائی مقبول لیڈر تھے۔ سرفراز کے ساتھ تعلقات بہت اچھے تھے اور انہیں ان کے ساتھ کام کر کے ہمیشہ بہت مزہ آیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme