پی پی رہنما مطلوب انقلابی کی وفات پرجدہ میں‌تعزیتی ریفرنس

Published on December 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) آزاد کشمیر کے سابق وزیرتعلیم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما محمد مطلوب انقلابی اور سابق سپیکر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر سردار غلام صادق چیف آرگنائزر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی یاد میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن اور پیپلز پارٹی سعودی عرب کی جانب سے تعزیتی ریفرنس کی تقریب منعقد کی گئی۔ پی وائی او کے عہدیداروں اور ممبران سمیت پیپلز پارٹی سعودی عرب اور جدہ ریجن کے عہدیداروں سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے عمائدین نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت پی وائی او گلف ریجن کے چیئرمین خالد گجر نے کی تعزیتی ریفرنس سے سابق وزیر سردار عابد حسین عابد اور پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر صاحب نے بھی ٹیلی فونک خطاب کیا ۔محمد مطلوب انقلابی اور سردار غلام صادق کو خراج عقیدت پیش کیا اور محمد مطلوب انقلابی کی سیاسی اور عوامی خدمات کو سراہا اور ان کی مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقعہ پر تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے. کہا کہ محمد مطلوب انقلابی عوامی رہنما تھے انہوں نے خدمت کی سیاست کو اپنایا اور لوگوں کے درمیان رہ کر مسائل کے حل اور انکی خدمت کو یقینی بنایا یہی وجہ تھی کہ وہ ہر دلعزیز شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے انہوں نے بطور وزیر تعلیم جو خدمات سرانجام دیں وہ سنہرے حروف سے لکھی جانے کے قابل ہیں محکمہ تعلیم میں میرٹ کو یقینی بنایا اور آزاد کشمیر میں یونی ورسٹی اور کالجز کی اپ گریڈیشن اور کئی ایک نئے سکولز کالج کی بنیاد رکھی محمد مطلوب انقلابی مقبوضہ کشمیر کی آذادی کے لئے زندگی بھر جدوجہد کرتے رہے اور انٹرنیشنل فورمز لر جاکر مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ لڑتے رہے انہوں نے کشمیری قوم کا نمائندہ بن کر دیکھایا اور اسمبلی کے فلور سے لیکر بیرون ممالک میں کشمیر کا مقدمہ لڑا ہم انکی خدمات کو کسی صورت نظر انداز نہیں کرسکتے اور ناہی ان کے جاری مشن کو چھوڑ سکتے ہیں ان کا وژن ہمیشہ جاری رہے گا پی وائے او مڈل ایسٹ کے جنرل سیکرٹری سردار وقاص نے مطلوب انقلابی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مطلوب انقلابی خود مختار، واضع دار ،خدمت کے جذبے سے سرشار اور ایک مسیحا کے طور پر جانے جاتے تھے ان کے اندر بچپن سے ہی قائدانہ صلاحیتیں موجود تھیں اور انہی صلاحیتوں کو بروکار لاکر انہوں نے اپنا آپ منوایا اور اپنے حلقے کی سیاست سے اٹھ کر پورے آزاد کشمیر کی سیاست میں اپنی دھاک بٹھانے میں کامیاب رہے ان کی وفات آزاد کشمیر کی سیاست کا نقصان ہے وہ عوامی خدمت کی سیاست کے علمبردار تھے اور لوگوں کی جانب سے جس طرح انکی وفات کے بعد ان کے لئے جذباتی مناظر دیکھے گئے مطلوب انقلابی ہمیشہ کے لئے امر ہوگئے ہیں ہم انکی ٹیم کے ایسے سپاہی ہیں جو انکی روایات کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش کریں گے تاکہ ان کے مشن کو جاری رکھا جاسکے انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوٹلی ضلع میں یونی ورسٹی کو مطلوب انقلابی کے نام سے منسوب کیا جاے تاکہ خدمت کی سیاست کے اس عظیم لیڈر کا نام ہمیشہ قائم رہے تعزیتی ریفرنس سے جموں کشمیر اوورسیز کمیونٹی سعودی عرب کے چیئرمین خورشید احمد متیال وایس چیرمین سردار اشفاق کمیونٹی کے سینئر ممبران عارف مغل پیپلز پارٹی سعودی عرب کے سینئر رہنما تصور چوہدری حافظ مقبول رضا رحمان بھٹو کلیم خان چوہدری زولفقار ملک جاوید جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے رہنما سردار ابرار جماعت اسلامی آزاد کشمير کے رھنما عارف مغل مسلم لیگ ن آزادکشمیر سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل راجہ شمروز لبریشن فرنٹ کے رھنما سردار آصف ۔حافظ عبدالرشید اور دیگر نے بھی محمد مطلوب انقلابی سمیت سردار غلام صادق مرزا توصیف جرال، سردار شہریار اور محمد فاروق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ محمد مطلوب انقلابی جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں جو عوام کے دلوں میں اپنا گھر بناتی ہیں اور عوام کی تقدیر بدلنے میں پیش پیش رہتی ہیں اور انہی شخصیات میں مطلوب انقلابی ایک قد آور شخصیت سے ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog