نوشہروفیروز؛ تیز رفتار ٹرالر اور کیری وین میں ٹکر،خاتوں جاں بحق،ایک زخمی

Published on December 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 191)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)مورو قومی شاہراہ پر تاج پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتار ٹرالر اور کیری وین میں ٹکر ایک خاتوں جانبحق ایک زخمی۔تفصیلات کے مطابق مورو کے قریب قومی شاہراہ پر تاج پیٹرول پمپ کے پاس تیز رفتار ٹرالر اور کیری وین میں ٹکر کے نتیجے میں دو خواتیں زخمی ہوگئیں جن میں سے 55 سالہ خاتوں مسمات عزیزاں راجپر زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے موقع پر ہی جانبحق ہوگئی جبکہ مسمات کریمن شدید زخمی ہوگئی درس تھانہ کی پولیس نے جائے حادثہ پر جانبحق اور زخمی عورت کو پولیس موبائل میں اسپتال منتقل کیا جہاں کوئی بھی ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود نا تھا ڈاکٹرز کے آنے پر زخمی خاتوں کی مرہم پٹی کی گئی اور جانبحق خاتون کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کردی گئی درس پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes