اوکاڑہ ( یواین پی) وارڈ نمبر 36 میں پی ٹی آئی کے نئے آفس کے افتتاح کی پروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب کا اہتمام صدر وارڈ نمبر 36 ملک محسن نے کیا تقریب کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے مقامی رہنما و ٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق تھے تقریب میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی مہمان خصوصی چودھری سلیم صادق نے اپنے دست مبارک سے نئے آفس کا افتتاح کیا تقریب میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں کے علاوہ ٹائیگر فورس کے اراکین نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر وارڈ نمبر 36 کے صدر ملک محسن دیگر عہدے داران کی طرف سے مہمانوں کے لیے بہترین ریفریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا تقریب کے آخر میں ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی