نوشہروفیروز(یواین پی)عوامی ورکر پارٹی کے کارکنوں کاشتکاروں مزدورں اور مقامی لوگوں کا گاو¿ں بجرانی لغاری کے لیے روڈ بنانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق عوامی ورکر پارٹی کے کارکنوں کاشتکاروں مزدورں اور مقامی افراد نے مورو پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور دھرنا دیا جس کی قیادت مقبول لغاری مسکین لغاری کامریڈ کومل لغاری جانی سندھی خالد برڑو یونس راھو کررہے تھے اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ گاو¿ں بجرانی لغاری کا شمار سندھ کے قدیم علاقوں میں ہوتا ہے جبکہ اس علاقے میں بنیادی سہولیات نا ہونے سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہم اب بھی چودھویں صدی کا باشندے ہیں گاو¿ں تک روڈ نا ہونے سے مریضوں کو اسپتال پہنچانے میں زرعی اجناس کو منڈی تک پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے مریض کو ایمرجنسی میں اسپتال لیجاتے ہیں مگر بدقسمتی سے مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتا ہے گاو¿ں بجرانی لغاری تک اگر روڈ بن جائے تو متعدد دیہات جن میں سے گاو¿ں بونگر ماچھی گاو¿ں نہال ماچھی گاو¿ں اور نزدیک کے چھوٹے گاو¿ں کے لگ بھگ 5 ہزار کے قریب لوگوں کو فائدہ ہوگا ان تمام علاقوں کے کاشتکار زراعت کے مد میں لاکھوں روپے کے زرعی ٹیکس ادا کرتے ہیں اس موقع ہر نھنی مقررہ کومل نے پرجوش خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں گاو¿ں کے مزدور بھوک بے روزگاری سے تنگ ہیں دوسرا اگر شہر میں ضروریات زندگی اگر مناسب قیمت پر چینی اگر شہر میں 100 روپیہ کلو تو گاو¿ں میں 120 روہے کلو فروخت کی جارہی ہے اسی طرح ضرویات زندگی و روز مرہ کی اشیائ گاوں میں مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہیں کا عزر بتایا جاتا کہ شہر دور ہے روڈ راستہ نہیں ہے اس لیے گاو¿ں میں سامان لانے میں زیادہ اخراجات ادا کرنے پڑتے ہیں اس لیے ہمارا مطالبہ ہے گاو¿ں کو فوری طور پر روڈ سے منسلک کیا جائے