پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں7 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کی تیاری کرلی

Published on December 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 139)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں7 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کی تیاری کرلی، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 15 روز کیلئے بڑھائی جائیں گی، اوگرا نے سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو بھجوا دی ہے۔وزارت پٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں7 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیز ل کی قیمت 7 روپے فی لیٹر بڑھائی جائے گی۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 15 روز کیلئے نافذالعمل ہوں گی۔ سیکرٹری خزانہ نے کہا کہ گزشتہ تین مہینوں سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل کم ہورہی ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes