پی ڈی ایم نے31 جنوری تک حکومت مستعفی ہونے کی ڈیڈلائن دے دی

Published on December 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 121)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے 31 جنوری تک حکومت مستعفی ہونے کی ڈیڈلائن دے دی، صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر حکومت مستعفی نہ ہوئی توپھریکم فروری کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا جائے گا،31 دسمبر تک پی ڈی ایم کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے استعفے پارٹی قائدین کوجمع کروادیں گے۔تفصیلات کے مطابق صدر پی ڈی ایم نے مریم نوازاور بلاول بھٹو ودیگر رہنماؤں کے ہمراہ پی ڈی ایم اجلاس کے بعد مشترکہ میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ 31 دسمبر تک پی ڈی ایم کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے استعفے اپنی اپنی جماعت کے قائدین کو پیش کردیں گے۔ حکومت کو واضح کردینا چاہتے ہیں 31 جنوری تک حکومت مستعفی ہوجائے، اگر مستعفی نہیں ہوئی تو پھر سربراہی اجلاس میں یکم فروری کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردے گا۔پی ڈی ایم جماعتوں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ لانگ مارچ کی تیاری شروع کردیں۔ انہوں نے کہا کہ کل فقیدالمثال جلسہ مینارپاکستان میں منعقد ہوا، جہاں سیاسی مقاصد کا اعلان کیا گیا، انہی مقاصد کے تسلسل کیلئے پی ڈی ایم سربراہان نے متفقہ اعلامیے پر بھی دستخط کیے ہیں۔پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے صوبوں کو لانگ مارچ کی تیاریوں کا جو شیڈول دیا وہ برقرار رہے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme