لاہور: (یواین پی) پاکستان میں کورونا وائرس نے شوبز فنکاروں کو بھی نشانے پر رکھ لیا، اداکارہ ماہرہ خان کے بعد اداکارہ صنم جنگ کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کے بعد کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، حکومت کی طرف سے متعدد بار متنبہ کیا جا رہا ہے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں اور ایس او پیز کی خلاف ورزی نہ کریں۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ایک مرتبہ پھر سیاستدانوں اور شوبز بڑی شخصیات کورونا کے نشانے پر آ گئی ہیں۔ گزشتہ روز ماہرہ خان کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔دوسری طرف اداکارہ صنم جنگ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں، اس بات کی تصدیق انہوں نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی سٹوری پر کی۔