جدہ (زکیر احمد بھٹی )سعودی وزارت توانائی نے کہا ہے کہ پیر کو جدہ کی بندرگاہ کے قریب ایک فیول ٹینکر میں ہونے والے دھماکہ دہشت گرد حملہ تھا۔ وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیول ٹینکر جدہ کی بندرگاہ پر پیٹرول خالی کرنے کی مہم پر تھا جس پر اچانک دھماکہ خیز کشتی کے ذریعے حملہ کیا گیا۔ذرائع نے یقین دلایا کہ ٹینکر پر کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا نہ ہی پیٹرول ریفیولنگ سٹیشن کو کسی قسم کا نقصان پہنچا۔ایرانی میزائل حملوں کے لیے حوثیوں کی تربیت کر رہے ہیں۔معمولی سی آتشزدگی کا سامنا کرنا پڑا جس پر مخصوص فائرفائٹنگ یونٹ نے فوری طور پر قابو پا لیا۔ وزارت توانائی کی جانب سے دہشت گردی کی کارروائی کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ موجودہ حملہ ماضی میں ’الشقیق‘ کے جہاز اور جدہ کے شمالی علاقے میں پیٹرول سپلائی ڈپو، جازان میں فلوٹنگ پیٹرول پلیٹ فارم کے حملوں کا ہی تسلسل تھا۔ ٹینکر کی مالک سنگاپور کی کمپنی ہفنیا نے ایک بیان میں کہا کہ جدہ میں فیول ڈسچارج کرتے وقت ٹینکر کو باہر سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکہ ہوا اور اس کے نتیجے میں ٹینکر میں آگ لگی۔ جس سے ممکن ہے کہ ٹینکر سے کچھ آئل بہہ گیا ہو تاہم اس کی تصدیق نہیں کی جا سکی اور آلات سے یہ اشارے ملتے ہیں کہ تیل اسی سطح پر ہے جہاں حملے سے پہلے تھا۔ذرائع نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی ان کارروائیوں کا مقصد مملکت اورعالمی معیشت کو نقصان پہنچانے کے مترادف سعودی وزارت توانائی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد حملے میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ جس میں نہ صرف مملکت اور اس کے مفادات کو ہدف بنایا بلکہ عالمی توانائی کی سپلائی اورسکیورٹی کو بھی نقصان پہنچا۔