لاہور( یواین پی)ماضی کی معروف اداکارہ فردوس بیگم انتقال کرگئیں۔ماضی کی شہر آفاق فلم ہیر رانجھا کی ہیر فردوس بیگم کو تین روز قبل برین ہیمرج ہوا تھا اور وہ لاہورمیں نجی اسپتال کے شعبہ انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج تھیں۔دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث انہیں لاہور کے نجی اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا۔فردوس بیگم کے اہلِ خانہ نے ان کے مداحوں سے دعائے صحت کی اپیل کی تھی۔ اداکارہ فردوس بیگم 4 اگست 1947 کو لاہور میں پیدا ہوئیں، ان کی عمر 73 سال تھی۔فلم نگری میں فردوس کے نام سے شہرت پانے والی پروین نے اپنی اداکاری اور اداو¿ں کے باعث مداحوں کے دلوں اور سینما اسکرین پر خوب راج کیا۔ انہوں نے فلموں میں ملکہ ترنم نور جہاں کے گائے گیتوں پر کو بھی امر کر دیا۔فلم ملنگی، ہیر رانجھا، انسانیت سمیت ایک سو پچاس سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فردوس کے مکالمے جہاں دلوں میں گھر کر جاتے وہیں ان کی فلموں کے گیت آج بھی کانوں میں رس گھولتے ہیں۔