اسلام آباد(یواین پی) حزب اختلاف کی جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے31 جنوری کی ڈیڈ لائن سے قبل جلسے اور ریلیاں نکالنے کا نیا شیڈول تیار کرلیا ہے. ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کا 24 دسمبر کو بہاولپور میں ریلی نکالنے کا مجوزہ شیڈول سامنے آیا ہے، بے نظیر بھٹو کی برسی پر 27 دسمبر کو لاڑکانہ میں جلسہ کیا جائے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ 29 دسمبر کو مردان اور 2 جنوری کو سرگودھا میں پی ڈی ایم ریلی نکالے گی.مجوزہ شیڈول کے مطابق پی ڈی ایم کی 4 جنوری کو مالاکنڈ اور 9 جنوری کو سیالکوٹ میں بھی ریلی ہو گی ذرائع کے مطابق بنوں میں 12 جنوری اور 16 جنوری کو تھر پارکر میں ریلی نکالی جائے گی جس کے بعد 19 جنوری کو فیصل آباد اور 23 جنوری کو خضدار میں ریلی نکلے گی مجوزہ شیڈول کے مطابق پی ڈی ایم کی 31 جنوری سے قبل 26 جنوری کو ژوب میں ریلی ہوگی. قبل ازیں بہاولپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کا اختیار کس نے دیا ہے؟مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، جعلی وزیراعظم کو اعلان کرنے کا اختیار کس نے دیا؟ شو آف ہینڈ سینیٹ الیکشن کرانا آئین کی خلاف ورزی ہے سپریم کورٹ آئین کی تبدیلی کا اختیار نہیں رکھتی لگتا ہے کہ پوری وفاقی کابینہ اس سے لاعلم ہے.