اسلام آباد (یواین پی) این سی او سی سربراہ اسد عمر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او کے سربراہ اسد عمر میں مہلک کورونا وبا کی تشخیص ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسد عمر کی جانب سے کروائے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ وفاقی وزیر نے مہلک وبا کی تشخیص کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔