اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ انسداد کورونا کے لئے احتیاط ہی سب سے کار گر حکمت عملی ہے عوام الناس ماہرین کی تجاویز کی روشنی میں احتیاطی تدابیر کریں ضلعی انتظامیہ حکومتی ایس او پیز پر عملد ر آمد کے لئے تمام انتظامی اختیارات بروئے کار لا رہی ہے تاکہ کورونا سے عام شہریوں کو بچایا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد کورونا اقدامات پر عملدر آمد کے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تمام ضلعی محکموں کے سر براہان نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ افسران عام مارکیٹوں اور بازاروں میں حکومتی ہدایات پر عملد ر آمد کے لئے اقدامات کریں ہوٹلوں ،شادی ہالز ،کاروباری مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کے لئے جو ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں اس پر عملد رآمد کو یقینی بنایا جائے ۔