اوکاڑہ ( یو این پی)نواحی علاقے جبوکہ روڈ پر دو موٹر سائیکل تیز رفتاری کی وجہ سے آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔
حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکلوں پر سوار تین افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ۔ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تمام متاثرین کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔