سڈنی (یواین پی) آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ(بی بی ایل) کی ایک ٹیم نے فاسٹ بولر محمد عامر سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بگ بیش لیگ کی ٹیم کی جانب سے محمد عامر کو بی بی ایل کے رواں سیزن میں نمائندگی کی پیش کش کی گئی ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کے لیے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر نے گذشتہ دنوں ہی اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔اٴْن کا کہنا ہے کہ اٴْنہیں یہ فیصلہ قومی ٹیم کی نئی مینیجمنٹ کے رویے کی وجہ سے کرنا پڑا ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے اور پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ محمد عامر کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔