وفاقی وزیر کا اپوزیشن کے استعفوں پر ’100 دیگیں‘ تقسیم کرنے کا اعلان

Published on December 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 155)      No Comments

لاہور (یواین پی) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی کی طرف سے استعفے دینے کی صورت میں 100دیگیں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن اراکین استعفے دے دیں تو میں ناصرف اسلام آباد کے ڈی چوک پر 100 دیگیں تقسیم کروں گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کے استعفے بھی منظور کرواؤں گا۔اعظم سواتی نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات آئین اور قانون کے مطابق ہوں گے ، اس سلسلے میں اپوزیشن کچھ بھی نہیں کرسکتی تاہم اگر یہ لوگ استعفے دیں تو ہم ضمنی الیکشن کرائیں گے کیوں کہ الیکشن کمیشن بھی مکمل طور پر آزاد ہے یہی نہیں بلکہ اگر اپوزیشن کے اراکین اسمبلی استعفے دے دیں تو میں ڈی چوک پر 100 دیگیں تقسیم کروں گا اور ان کے استعفے منظور بھی کرواؤں گا۔دوسری طرف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پر مشتمل اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی طرف سے شروع کی گئی حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے استعفے جمع کروادیے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے بتایا ہے کہ کے پی کے سے تمام 10ن لیگی اراکین اسمبلی کے استعفے ان کے پاس جمع ہوچکے ہیں ، جس کی بناء پرپی ڈی ایم مزید مضبوط ہوچکی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes