حکومت کوکوئی خطرہ نہیں،اپوزیشن صرف’’ہوائی فائرنگ‘‘ کررہی ہے،جام کمال

Published on December 22, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 198)      No Comments

ڈیرہ اللہ یار(یواین پی) وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے بلوچستان حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ،اپوزیشن کے پاس اتنے نمبرز بھی نہیں ہے کہ وہ ہماری حکومت گرا سکیں ،بلوچستان میں تمام اتحادیوں کے ساتھ بہتر طورپر حکومت کررہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں ڈیرہ مراد جمالی میں قبالی عماندین سے خطاب اور میڈیا کے نماندوں سے بات چیت کرتے ہوے کہی ۔اس موقع پربلوچستان عوامی پارٹی کے چیف آرگنازر میرجان محمد خان جمالی رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالدحسین مگسی ۔نصیرآباد ڈویژن کے کواڈینیٹر میر فاق علی خان جمالی ۔صوبای وزرا میر سلیم خان کھوسہ ۔میر سکندرخان عمرانی ۔حاجی محمد خان لہڑی ۔زمرک خان اچکزای ۔دنیش کمار ۔سردارشاہنوازخان عمرانی میر اسفندیارخان جمالی سمیت بھی موجود تھے ۔وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہاکہ اپوزیشن سڑکوں کے بجاے ایوانوں میں سیاست کریں عوامی مسائل ایوانوں میں حل ہونگے سڑکوں پر نہیں ۔عوام نے اپوزیشن کو ایوانوں کے لے منتخب کیا ہے سڑکوں کیلئے نہیں کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سے بلوچستان حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔اپوزیشن کے پاس اتنے نمبر زہی پورے نہیں ہے کہ وہ ہماری حکومت کو گراسکیں انہوں نے کہاکہ ایک طرف اپوزیشن حکومت گرانے کے خواب دیکھتی ہے اور دوسری جانب اپنی اسکیمیں پی ایس ڈی پی میں شامل کرواتی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog