تھر پارکر(یواین پی)مٹھی میں غذائیت کی کمی اور مختلف بیمایوں کے باعث مزید 5 بچے انتقال کر گئے۔محکمہ صحت سندھ نے سول اسپتال مٹھی میں غذائیت کی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 5 بچوں کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق رواں ماہ غذائی قلت کے باعث انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 42 ہو گئی ہے۔